سعودی عرب نے مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مغربی سیناء میں واٹر پمپنگ سٹیشنوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں مصری مسلح افواج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر اس چیز جس سے مصر کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے مملکت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان میں دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمنٹے کے لیے مصری مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے متاثر ہونے والے خاندانوں، مصر کی حکومت اور عوام سے افسوس اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ مصر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے دوران 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
-
مصر : سیناء میں داعش تنظیم کے خطرناک کمانڈروں کا صفایا
مصری حکام کی جانب سے سیناء کے علاقے کو داعش تنظیم کی باقیات سے پاک کرنے کا سلسلہ ...
بين الاقوامى -
مصر: جزیرہ نما سیناء میں واقع قصبہ شیخ زوید میں جنگجوؤں کاحملہ، پانچ فوجی ہلاک
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نماسیناء میں واقع قصبے شیخ زوید میں ایک چیک پوسٹ پر ...
مشرق وسطی -
مصر : سیناء میں فوج کی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک
مصر میں فوج نے اعلان کیا ہے کہ سیناء کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران 19 دہشت ...
مشرق وسطی -
مصر : سیناء میں دہشت گرد حملہ ناکام ، 10 مسلح افراد ہلاک
مصر میں فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق شمالی سیناء کے صوبے میں ایک دہشت گرد حملہ ...
مشرق وسطی