اسرائیلی بمباری سے متاثرہ دمشق کے ہوائی اڈے کی نئی سیٹلائٹ تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کل ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کی جانے والی مبینہ بمباری کے بعد متاثرہ اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی اڈے کے فوجی اور سول رن ویز کو نقصان پہنچا ہے۔

ہفتے کے روز ایک اسرائیلی سیٹلائٹ کمپنی نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رن ویز کو خاصا نقصان دکھایا گیا تھا۔

اسرائیلی چینلز نے دمشق کے ہوائی اڈے تصاویر بھی نشر کیں۔ حالانکہ اسرائیلی حکومت نے راکٹ حملوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

امیج سیٹ انٹرنیشنل (آئی ایس آئی) نےکہا ہے کہ حملوں سے ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت کو متاثر کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق دمشق ہوائی اڈے کے رن وے پر تین بار بمباری کی گئی۔

ایرانی کارگو طیارےنشانے پر

العربیہ/الحدث ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کا مقصد ایرانی کارگو طیاروں کو ناکارہ بنانا تھا۔

نامہ نگار نے انکشاف کیا کہ ہوائی اڈے کے شمالی رن وے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر دو بڑے گڑھے پڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری کا مقصد رن وے کو درہم برہم کرنا اور ایرانی بوئنگ 747 کارگو طیاروں کو ہوائی اڈے کے استعمال سے روکنا تھا۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کے زیر انتظام "کشم ایئر لائنز" سے تعلق رکھنے والا ایک ایرانی طیارہ 30 اپریل کو دمشق میں اترا تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ اس میں ہتھیار موجود تھے۔

متوازی طور پران ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی سپلائی لائنوں پر حملہ کرنے میں ناکامی کے بعد شامی بندرگاہوں پر حملے کے نئے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ان حملوں کا مقصد کسی بھی ایرانی فضائی اور سمندری کھیپ کو شام پہنچنے سے روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں