سربیا نے نیٹو امن فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی فوج اور پولیس کو کوسو میں تعینات کیا جائے۔ تاکہ کوسو میں 1999 سے جاری جنگ کے خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ہفتے کے روز سربیا کے صدر الیگزنڈر ویوسک نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق ہے۔
سربیا کے صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا اس بارے میں باضابطہ طور پر نیٹو کو خط لکھا جا رہا ہے جس میں یہ درخواست کی جائیگی۔ یہ درخواست کوسوو میں نیٹو کی امن فورس کے کمانڈر سے کی جائے گی۔
سربیا کے صدر کو اگر چہ اس اس کی کم ہی امید ہے کہ نیوٹو فورسز سربیا کی اس درخواست کو قبول کرے گا تام پھر بھی ایک کوشش کے طور پر ایسا کیا جائے گا۔ سربیا کی طرف سے یہ کوشش اس وجہ سے کی جارہے ہی کہ کوسوو انتظامیہ اور شمالی کوسوو کے عوام کے درمیان مسائل اور حالیہ واقعات کے بعد کی جارہی ہے۔