ہالینڈ کی طرف سے غلامی اور نسل پرستی کے اپنے تاریخی کردار پر معافی کی درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رٹ امکانی طور پر آج ہالینڈ میں جاری رکھی گئی غلامی پر معافی طلب کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایک تقریر کریں گے جسا میں ہالنڈ کے غلامی کو بڑھاوا دینے کے تاریخی کردار اور آج تک موجود اثرات پر معافی مانگیں گے۔

یہ معافی مانگنے کی وجہ ملک کے اس نو آبادیاتی نظام کے دوران غلامی، نسل پرستی اور لوٹ مار کا اعتراف کرنا ہے۔ معافی کے دائرے میں ہالینڈ کے روایتی قذاقی اور نسل پرستی بھی آئے گی جس کا ہالینڈ و میں مسلسل سلسلہ کسی نہ کسی صورت جاری ہے۔

تاہم، ہالینڈ کے وزیر اعظم کی طرف سے معافی مانگنے کے امکان کے بارے میں ہیگ میں موجود انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے سیاسی گروپ کہتے ہیں کہ قذاقیت کے اصل ذمہ دار بادشاہت کے ادارے ہیں۔ اس لیے معافی بھی بادشاہ الیگزینڈرر ولیم کو مانگنی چاہیے۔

بادشاہت کو ذمہ دار ٹھہرانے والے سیاسی گروپوں کا کہنا ہے کہ بادشاہ ولیم الگزینڈر کو ڈچ کے خاتمے کی 160 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم جولائی 2023 کو معافی مانگنی چاہیے۔

آنر اینڈ ریکوری نامی تنظم کے ذمہ دار روئے کائیکوسی گرونبرگ نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ آبائی طور پر غلام رہنے والوں اور اب غلامی کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں