پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹل سکواڈ نے پکڑ لیا، اسلحہ اورمنشیات برآمدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے ساحلی محافظین نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو منشیات لے جانے کے الزام میں پکر لیا ہے اور اس کشتی پر سوار عملے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ پاکستانی کشتی بھارت کے انسداد دہت گردی سکواڈ نے پکڑی ہے۔

بھارتی میری ٹائم کے مطباق ایک پاکستانی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی کو اسلحے بھارتی گجرات کے ساحل کے نزدیک گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی بیان کے مطابق پیر کے روز ماہی گیروں کی ایک السہیلی نامی کشتی گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی مدد سے تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی ۔ مگر کشتی نے رکنے کے بجائے رفتار تیز کر دی۔

اس کشتی پر فائرنگ کی تو بھی یہ نہ رکی۔ بعد ازاں اس کشتی سے دس عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن کے قبضے سے چھ پستول اور 120 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ کارروائی انڈین کوسٹل گارڈز اور اینٹی ٹیررسٹ السکواڈ نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات کی ہے۔ کارروائی میں 233 ملین ڈالر منشیات بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
کراچی سے چلنے والی کشتی اب بھارتی گجرات کے علاقے میں ہے اوراسکے زیر حراست اس کے عملے سے تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں