دمشق کے نواح میں اسرائیلی بمباری سے دو شامی فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں مبینہ اسرائیلی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 1 بج کر 20 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے متعدد میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق شہر کے آس پاس کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ "ہمارے فضائی دفاع نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور میزائلوں کو روکا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔ جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے جب کہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں