سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے شام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن سے فون پر بات چیت کی اور شام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں پر گفتگو کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس فون کال میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایسے حل پر بات چیت کی گئی جو بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق شامی عوام کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت دیتا ہو اور بیرون ملک شامی پناہ گزینوں کی بحفاظت واپسی یقینی بناتا ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کو عرب لیگ کے 32 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی بھیجی ہے۔ یہ اجلاس 19 مئی کو سعودی عرب میں منعقد ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں