ذرائع آمدورفت کے بھارتی وزیر نے ڈیزل انجن والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت جو دنیا کی تیسری بڑی کار مارکیٹ ہے، ڈیزل انجن والی گاڑیوں پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام ڈیزل گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

سڑک ذرائع آمدورفت کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ وہ دن کے اختتام پر وزیر خزانہ کو یہ تجویز پیش کریں گے۔

گڈکری نے نئی دہلی میں ایک کنونشن میں کہا، "جلد ہی ڈیزل کو الوداع کہہ دیں ورنہ ہم اتنا ٹیکس بڑھائیں گے کہ آپ کے لیے ان گاڑیوں کو بیچنا مشکل ہو جائے گا۔"

وزیر کے تبصروں کے بعد ہندوستانی کار ساز کمپنیوں ٹاٹا موٹرز، مہندرا اینڈ مہندرا اور اشوک لی لینڈ کے حصص 2.5 فیصد اور 4 فیصد کے درمیان گر گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں