مملکت کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا کہ پولیس نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے ویوز بڑھانا چاہتے تھے۔
ان پر سکیورٹی اہلکاروں کی نقالی اور ایک دکان میں مذاق کرنے کے الزام ہے۔
🎥 | شرطة منطقة الرياض تقبض على (7) أشخاص لتجسيدهم مهام رجال الأمن بشكل غير لائق في قالب كوميدي في محل تجاري. pic.twitter.com/x1zOJULtjw
— الأمن العام (@security_gov) September 29, 2023
شہر کی پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد پانچ سعودی شہری اور دو رہائشی ہیں جن میں ایک یمن اور دوسرا چاڈ کا باشندہ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔