لندن کے لوٹن ہوائی اڈے پر آتشزدگی ، پروازیں معطل

آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ہوائی اڈے کو لپیٹ میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لندن کے لوٹن ہوائی اڈے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ کارپارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2تک پہنچنا ناممکن ہوگیا۔انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ہوائی اڈے آنے سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ہوائی اڈے کو لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80فیصد متاثر ہوا ہے تاہم گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں