فلسطین اسرائیل تنازع

ٹیلر سوئفٹ، سیلینا گومز کی رامی یوسف کے غزہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت: رپورٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سپرسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی گلوکارہ-اداکارہ سیلینا گومز نے بروکلین میں رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے مقام سے نکلتے ہوئے ان ستاروں کی تصاویر آن لائن گردش کر رہی تھیں جن کے ساتھ ماڈل کارا ڈیلاویگن شامل ہوئیں جبکہ شائقین امدادی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔

عالمی سپرسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی گلوکارہ اداکارہ سیلینا گومز اور ماڈل کارا ڈیلاوگن بروکلین میں رامی یوسف کے کامیڈی کلب ایونٹ کے بعد۔ (ایکس)
عالمی سپرسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی گلوکارہ اداکارہ سیلینا گومز اور ماڈل کارا ڈیلاوگن بروکلین میں رامی یوسف کے کامیڈی کلب ایونٹ کے بعد۔ (ایکس)

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عرب-امریکی کامیڈین یوسف نے انکشاف کیا کہ کلب اس تقریب کی آمدنی کا 100 فیصد این جی او اینیرا کو محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کرے گا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ انیا ٹیلر-جوئے جو نیٹ فلیکس سیریز کوئینز گیمبٹ میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں اور بیٹ مین کی اداکارہ زوئی کراوٹز نے بھی اس شو میں شرکت کی۔

بیوٹی برانڈ ریئر بیوٹی کی بانی گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرنے پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

انسٹاگرام پر 429 ملین سے زیادہ پیروکاروں کی حامل سٹار نے کہا، وہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہیں۔ اور مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کو بدل سکیں۔ لیکن ایک پوسٹ سے ایسا نہیں ہو گا۔"

فلسطین کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مشہور اور سوشل میڈیا شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر روشنی ڈالنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں میں 17,500 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور غزہ کی پٹی کے 2.3 ملین رہائشیوں میں سے تقریباً 90 فیصد بے گھر ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں کے جنوبی اسرائیلی سرحد پر حملوں کے جواب میں اسرائیل نے پورے کے پورے محلوں کو مسمار کر دیا ہے، غزہ کی امدادی رسد کاٹ دی ہے اور ایک زمینی اور فضائی فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں