سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلب ورلڈ کپ کے لیے نئی مہر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت کھیل کے تعاون سے سعودی عرب میں 2023 میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے لیے ایک خصوصی مہر جاری کی، جس میں "فیفا کلب ورلڈ کپ" کا نام شامل ہے۔

یہ مہر ٹورنامنٹ کے آغاز کے جاری کی گئی ہے جو 12 سے 22 دسمبر 2023 کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ مہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت پہنچنے والے مسافروں کو ٹورنامنٹ کے پورے عرصے میں دستیاب ہوگی۔

جمعے کی شام سعودی روشن پروفیشنل لیگ کے چیمپیئن الاتحاد، کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں افریقی چیمپئنز لیگ کے چیمپئن مصر کے الاہلی سے مقابلہ کریں گے۔

پرنس عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم میں ایشین چیمپئن جاپان کے ارواوا ریڈ ڈائمنڈز کا مقابلہ میکسیکو کے لیون سے ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں