حماس کے اسرائیل پرحملے اور پوتین کی سالگرہ کو جوڑنے پرنکی ہیلی تنقید کی زد میں
امریکا میں صدارتی دوڑ کے آغاز کے بعد سے امیدوار قدرتی طور پر اپنی مہمات اور انتخابی میٹنگوں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تمام پرکھل کر بات کرنے لگے ہیں۔
تاہم امیدوار نکی ہیلی اس معاملے میں زیادہ خوش نصیب واقع نہیں ہوئیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران وہ سوشل میڈیا پر بہت سے امریکیوں کی طرف سے طنز کی لہر کا نشانہ بنی ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین کی سالگرہ اور سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے بارے میں ان کے الفاظ نے جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر کے خلاف طنز کی لہر کو جنم دیا۔
US Presidential Candidate Nikki Haley actually believes Vladimir Putin asked Hamas to attack Israel on Oct 7th because it was his Birthday.
— Chay Bowes (@BowesChay) December 21, 2023
Is this idiotic woman the best the US has to offer its people? Astounding pic.twitter.com/tfXwFIdFu8
خوش ترین انسان
اس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ "پوتین سات اکتوبر کو اپنی سالگرہ پر سب سے خوش شخص تھا‘‘۔
ان کا خیال ہے کہ وجہ یہ ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مشرق وسطیٰ میں پھوٹنے والے تنازعہ نے امریکا اور مغرب کی توجہ یوکرین کی جنگ سے ہٹا دی۔
تاہم سات اکتوبر کے حملے کی تاریخ اور پوتین کی سالگرہ کے درمیان اس تعلق نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب کے خلاف پر پرتشدد تنقید کا دروازہ کھول دیا۔
ہیلی نے اس سے قبل صدارتی مباحثے کے دوران اپنے اس یقین کا اعادہ کیا تھا کہ سات اکتوبر کے حملے نے ان کے ملک کی توجہ یوکرین سے ہٹا دی تھی۔