نکی ہیلی ایک بار پھر طیش میں، ٹرمپ اور بائیڈن کو’بد مزاج بزرگ‘ قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکہ میں آئندہ نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کا جادو حریفوں میں سر چڑھ کر بولنا شروع ہو گیا ہے۔

خاص طور پر ری پبلیکن امیدوار نکی ہیلی اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت گرما گرمی پائی جا رہی ہے جو تمام رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حریفوں میں برتر ہیں۔

غنڈہ گردی یا تنقید؟!

حالیہ عرصے کے دوران ٹرمپ اور نکی ہیلی کو سیاسی رسا کشی کے ساتھ ایک دوسرے کی کردار کشی کرتے دیکھا گیا ہے۔ بعض مقامات پردونوں ایک دوسرے کے خلاف غنڈی گردی سے بھی نہیں کترائے۔

اپنی حالیہ انتخابی مہمات کے دوران ٹرمپ نے بار بار ہیلی کی ظاہری شکل وصورت اور ان کی وضع قطع اور لباس پر تنقید کی۔ ایک جگہ انہوں نے کہا کہ ’ہیلی کا لباس‘ نا مناسب ہے۔

جواب میں ہیلی نے ٹرمپ کی عمر اور ذہنی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اعتراض کیا۔

اپنے تازہ حملوں میں ہیلی نے ایک تیر سے دو شکار کیے۔ انہوں نے ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن دونوں کی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ’بدمزاج بزرگ‘ دوبارہ وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

طنزیہ طور پراس نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ کیپشن میں ’دو بدمزاج بزرگ‘ کے سخت الفاظ لکھے۔فوٹوشاپ سے تیار کی گئی اس تصویر میں ٹرمپ اور بائیڈن کو برف میں ٹوپیاں پہنے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دونوں بزرگ ایک دوسرے کے ساتھ قریب کھڑے نظرآتے ہیں۔

طنزیہ طور پراس نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ کیپشن میں ’دو بدمزاج بزرگ‘ کے سخت الفاظ لکھے۔فوٹوشاپ سے تیار کی گئی اس تصویر میں ٹرمپ اور بائیڈن کو برف میں ٹوپیاں پہنے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دونوں بزرگ ایک دوسرے کے ساتھ قریب کھڑے نظرآتے ہیں۔

ہیلی نے ٹیلی ویژن انٹرویوزاوراپنے حامیوں سے خطاب میں کئی بار ان دونوں افراد کی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

52 سالہ ریپبلکن امیدوار نے ایک سے زیادہ بار سابق ریپبلکن صدر کی طرف بھی تیر چلائے۔ ایک تقریر کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے نام کے ساتھ اپنا نام ملا دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے 77 سالہ ٹرمپ اور 81 سالہ بائیڈن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طب اور سائنس کہتی ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی دماغی صلاحیت کمزور ہوتی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں