روسی طیاروں کی امریکی ریاست کے قریب پرواز مگر امریکی حدود کی خلاف ورزی سے گریز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے بمبار طیاروں نے ریاست الاسکا کے قریب پانیوں پر پرواز کی ہے۔ بدھ کے روز روس نے بتایا کہ طیاروں TU-95MC نے امریکی ریاست الاسکا کے قریب پانیوں پر پرواز کی ہے۔ لیکن طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں رہے ہیں۔

بمبار طیاروں TU-95نے 9 گھنٹے تک اڑان بھری۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ طیاروں نے بیرنگ اور چکچی سمندروں کے اوپر پرواز کی۔

روسی لانگ رینج ایوی ایشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرگئی کوبیلاش نے طیاروں کی پرواز سے متعلق بتایا کہ فضائی قوانین کے مطابق طیاروں کی پرواز پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔

نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کا کہنا ہے کہ الاسکا ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفیکیشن میں کام کرنے والے 4 روسی طیاروں کا پتہ لگیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں رہا۔ امریکہ یا کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا ہے۔

صدر پوتین نے 2007 میں روسی سرحدوں سے باہر سٹریٹیجک بمبار طیاروں کو گشت پر بھیجنے کے سوویت دور کے طرز عمل کو بحال کیا ہے۔ چار انجنوں پر مشتمل TU-95 امریکی B-52 کے برابر کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں