استنبول کے میئر کی انتخابی مہم کے دوران ترکیہ میں مسلح حملہ، خاتون زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے بڑے شہرے استنبول کے میئر کے انتخاب کے لیے جاری مہم کے دوران ہونے والے ایک حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا ہے۔ میئر استنبول کا انتخاب 31 مارچ کو متوقع ہے۔

وزیر داخلہ ترکیہ علی پرلیکایا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے یہ ناخوشگوار واقعہ 'کوکو کسیمے' کے ضلع میں پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے لیے بندوق اور پستول دونوں کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔ اس سلسلے میں طیب ایردوان نے ' ایکس ' پر ایک پوسٹ بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ' ہماری جمہوریت، اتحاد پر کوئی حملہ کامیاب نہیں ہو گا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں