’ہیلی کا شوہر اس سے حسد کرتا ہے‘ ٹرمپ کا ایک بارپھر اپنی حریف نکی ہیلی پر طنز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایسے لگتا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جماعت [ریپبلیکن] کی سیاسی حریف نکی ہیلی پر طنز کو الیکشن میں کامیابی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کی کوئی تقریر ہیلی پر طنز اور اس کا تسمخر اڑانے سے خالی نہیں ہوتی۔

اب کی بار انہوں نے نکی ہیلی کے شوہر پر بات کی ہے جو امریکی فوج میں ایک افسر ہیں اور بیرون ملک تعینات ہیں۔

اپنی تازہ ترین تنقید میں ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے ہفتے کی شام جنوبی کیرولینا میں اپنے حامیوں کے ایک عوامی اجتماع کے دوران نکی ہیلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا شوہر اس سے حسد کرتا ہے‘۔

"اس کا شوہر کہاں ہے؟"

ٹرمپ نے ایک بار پھر نکی ہیلی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا اور استفسار کیا کہ "اس کا شوہر کہاں ہے؟۔ میں اسے نہیں دیکھ رہا ہوں۔ وہ بھاگ گیا ہے"۔ ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ نکی ہیلی کا شوہر اس کے ساتھ مہم میں شامل کیوں نہیں۔

تاہم ان کے تبصروں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ ہیلی، جنہیں اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے صدارتی دور میں اقوام متحدہ میں براہ راست ملک کی سفیر مقرر کیا تھا نے ترکہ بہ ترکی ان الزامات کا جواب دیا۔

اس نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میرے شوہر مائیکل ہیلی کو ہمارے ملک کی خدمت کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا ہے جو آپ سے بالکل دور ہیں"۔

اس نے کہا کہ "جو کوئی بھی فوجی خاندانوں کی قربانیوں کا احترام نہیں کرتا وہ ملک کا کمانڈر انچیف بننے کا اہل نہیں ہے"۔

مائیکل ہیلی جبوتی میں

میجر مائیکل ہیلی کچھ عرصے سے جبوتی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کی تمام انتخابی مہمات سے مکمل طور پر غائب رہے تاہم ان کا نام ان کی اہلیہ بھول نہیں پائیں۔

تقریباً ہر تقریر میں ہیلی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شوہر کا فوجی کیریئر ان کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں آنے کے محرکات میں سے ایک تھا۔

اس نے بار بار اس بات کا بھی حوالہ دیا کہ وہ اور باقی فوجی جنگی علاقوں سے واپس آنے کے بعد کیا تکلیف اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے سابق فوجیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔

اگلے نومبر میں صدارتی انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے دونوں ریپبلکن حریفوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے اور تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ ہر جلسے میں ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں