خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کم از کم 200 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
جی سی سی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے بار بار اور منظم جرائم کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
کونسل نے کہا کہ نصیرات میں حملہ ایک سفاکانہ اور دہشت گردانہ جرم تھا۔
قبل ازیں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (اونروا) سے منسلک غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی جہاں بے گھر افراد پناہ گزین تھے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں 200 سے زائد فلسطینی ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔