بیونس آئرس میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر برطانوی گلوکار لیئم کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شہرہ آفاق بینڈ 'ون ڈائریکشن' کے 31 سالہ معروف گلوکار لیئم پین ارجنٹائن میں بیونس آئرس کے ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ارجنٹائن کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ہوٹل میں بلا کر مطلع کیا گیا کہ ایک شخص منشیات اور شراب کے نشے میں دھت ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ہوٹل کے منیجر نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل کے پیچھے سے ایک زوردار آواز سنی، جب پولیس پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص اپنے کمرے کی بالکونی سے گر گیا ہے۔

ایمرجنسی اہلکاروں نے ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق معروف گلوکار کی موت کی تصدیق کر دی۔

نشے میں دھت

بیونس آئرس کی وزارت سکیورٹی سے حاصل ہونے والی ایک آڈیو کے مطابق پولیس کو ہوٹل کے ایک ملازم کی کال موصول ہوئی تھی، جس میں نشے میں دھت مہمان کی فوری مدد کی درخواست کی گئی تھی۔

ملازم نے کہا تھا کہ جب وہ ہوش میں آتے ہیں تو وہ پورے کمرے میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں، چونکہ کمرے میں ایک بالکونی ہیں، اس لیے مہمان کی زندگی خطرے میں ہیں، کسی کو فوری بھیجیں۔

ادھر، جمع ہونے والے مداح اور تماشائی ایک دوسرے کو گلے لگا کر رو رہے تھے۔

غم کا اظہار

امریکی گلوکار چارلی پوتھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت صدمے میں ہوں، لیئم پین ہمیشہ مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، وہ پہلے بڑے فنکار تھے جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ چلے گئے ہیں۔

امریکی میوزک چینل ایم ٹی وی، سٹریمنگ سروس اسپوٹیفائی اور بی آر آئی ٹیز برٹش میوزک ایوارڈز نے سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ اور پیاروں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

2017 میں برطانوی ٹی وی شخصیت و گرلز الاؤڈ گلوکارہ شیرل اور لیئم پین کا ایک بیٹا ہوا تھا جس کا نام بیئر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں