آذربائیجان کے جہاز کو قازقستان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے جہاز کو مار گرایا ہے۔ یاد رہے یہ پرواز بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' سے بات کرتے ہوئے چار مختلف ذرائع نے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے یہ مسافر جہاز قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب تباہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں 38 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔
آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 باکو سے گروزتی کے لیے جارہی تھی۔
روسی ایوی ایشن نے کہا یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ یہ پرندوں کے ٹکرانے سے بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم حکام کی طرف سے اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ پرواز نے سمندر عبور کیوں کیا۔
آذربائیجان، روس اور قازقستان کے حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
روس کا یوکرین کے شہر خارکیف پر بڑا میزائل حملہ
روس نے یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکوف کو ایک بڑے "میزائل حملے" کا نشانہ بنایا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
کیا روسی دفاعی نظام نے قازقستان کے مسافر طیارے کو مار گرایا تھا؟
تباہ شدہ طیارے کے ڈھانچے پرموجود شگاف اس بات کی علامت ہیں کہ طیارے کو روسی فوج نے ...
بين الاقوامى -
شام کے نئے سربراہ نے روس کے ساتھ تعلقات کو دیرینہ اور سٹریٹجک قرار دیا : وزیر خارجہ لاوروف
روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے نئے حکمرانوں نے روس کے ساتھ شام کے ...
بين الاقوامى