شام کے نئے سربراہ نے روس کے ساتھ تعلقات کو دیرینہ اور سٹریٹجک قرار دیا : وزیر خارجہ لاوروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے نئے حکمرانوں نے روس کے ساتھ شام کے تعلقات کو دیرینہ اور سٹریٹجک قرار دیا ہے۔ سرگئی لاوروف نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا ہے۔

کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے پیر کے روز کہا تھا کہ روس شام کی نئی عبوری انتظامیہ سے سفارتی و فوجی سطح سے رابطے میں ہے۔

روس کا بشار الاسد رجیم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ سامنے آیا ہے۔ بشار الاسد 8 دسمبر کو حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد سے روس میں ہیں۔ تاہم روس کے صدر نے ایک ہفتہ پہلے کہا تھا کہ ابھی بشار الاسد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں