چین کے تجربہ کار وزیر خارجہ نے ملفوف انداز میں نئے امریکی وزیر خارجہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کو مناسب برتاؤ کرنا ہوگا۔"
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک فون کال پر یہ پیغام پہنچایا۔ یہ چار روز قبل صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں مارکو روبیرو کی وزیر خارجہ کے عہدے پر تقرری کی منظوری کے بعد ان کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔
محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وانگ یی نے روبیو سے کہا "مجھے امید ہے آپ مناسب برتاؤ کریں گے۔ یہ ایک چینی فقرہ ہے جو عام طور پر کسی استاد یا پرنسپل کی جانب سے کسی طالب علم یا ملازم کو اچھا برتاؤ کرنے اور اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بظاہر یہ مختصر جملہ روبیو کی چین اور اس کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر کھلی تنقید کے جواب میں تھا۔ یہ تنقید روبیو نے اس وقت کی تھی جب وہ امریکی سینیٹ کے رکن تھے اور اس کی وجہ سے چینی حکومت نے 2020 میں ان پر دو مرتبہ پابندیاں عائد کی تھیں۔
اس جملے کا ترجمہ مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے قبل محکمہ خارجہ نے "مناسب برتاؤ کریں " کے بجائے "صحیح انتخاب کریں" اور "آپ جو کہتے یا کرتے ہیں اس کے بارے میں بہت محتاط رہیں" کے جملے استعمال کیے جاتے تھے۔