ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی ممکنہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کوئی تحریری تجاویز موصول نہیں ہوئی ہیں۔
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو ایسی ایک تجویز موصول ہوئی ہے۔
Iran has not received any written proposal from the United States, whether directly or indirectly.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 16, 2025
In the meantime, the messaging we—and the world—continue to receive is confusing and contradictory. Iran nonetheless remains determined and straightforward: Respect our rights and…
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر مزید کہا کہ ایران کو کوئی تجویز "براہ راست یا بالواسطہ" موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت جو پیغامات ہم تک اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی مبہم اور متضاد ہیں۔ تاہم ایران اپنے موقف میں پختہ اور واضح ہے کہ ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں اٹھائیں تو ہم ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی ایسا منظرنامہ نہیں ہے جس میں ایران پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کے اپنے جائز اور حاصل شدہ حق سے دستبردار ہو جائے۔ یہ وہ حق ہے جس کی ضمانت جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تمام ارکان کو حاصل ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے پیغام کا اختتام اس جملے پر کیا کہ ہم ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کے حکم یا جبر کو ہمیشہ مسترد کرتے ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کوہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کی جانب سے ایک تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اسے دہائیوں پرانے اس تنازع کو حل کرنے کے لیے تیزی سے حرکت کرنی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات سے روانگی کے بعد امریکی صدارتی طیارے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ایک تجویز ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں تیزی سے حرکت کرنا ہوگی ورنہ ناقابل برداشت نتائج ہوں گے۔
-
امریکی سرمایہ کاری کی مخالفت نہیں، پابندیاں ختم ہوں تو دروازے کھلے ہیں:ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو ...
مشرق وسطی -
مشرق وسطیٰ کو تحفظ دیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا کہ "ہم جو بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں ...
بين الاقوامى -
امریکہ سے معاہدے کے بدلے اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم سے دست برداری کو تیار ہیں : ایران
ایرانی اعلیٰ عہدے دار علی شمخانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ معاہدے کے ...
مشرق وسطی