سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو پوری مملکت میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس روز سعودی عرب کے قیام کو 94 سال مکمل ہوجائیں گے اور ایک جشن کا سماں ہوگا۔ سعودی شہری اس موقع پر مملکت کے طول و عرض میں جشن منائیں گے۔
یاد رہے سعودی عرب کا قیام 1932 میں برطانیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک فرمان کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا اور سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے نجد اور حجاز کے علاقوں کو اکٹھا کر کے سعودی عرب کے نام سے ایک نئی مملکت قائم کی تھی۔
پہلی بار سعودی عرب نے اپنا قومی دن 1965 میں منایا۔ اس وقت شاہ فیصل بن عبدالعزیز مملکت کے فرمانروا تھے۔ تاہم 2005 سے اس دن کے موقع پر شاہ عبداللہ کے زمانے سے عام تعطیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
ہر سال سرکاری و نجی شعبے کے اداروں کو عام تعطیل دی جاتی ہے۔ سکول ، کالج ، بنک اور حکومت کے تمام ادارے بند رہتے ہیں۔
اس سال قومی دن اس تھیم کے ساتھ منایا جائے گا کہ فخر ہماری فطرت میں شامل ہے۔
یہ اس بات کا مظہر ہے جو سعودی عرب کے ثقافت، ورثے اور قدرتی ماحول کا خاصہ ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے رواں سال کے اوائل میں جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی شہریوں کی روزمرہ زمدگی سے سخاوت، ہمت، وقار اور مہمان نوازی کا اظہار ہوتا ہے۔