امریکی انفلوئنسر چارلی کرک کا قاتل ٹرانسجنڈر کا روم میٹ نکلا
امریکی ریاست یوٹا کے گورنر کے مطابق ملزم کی روم میٹ ٹرانسجنڈر ساتھی حکام سے 'غیر معمولی حد' تک تعاون کر رہی ہے
امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے اتوار کو بتایا ہے کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کے اپنی ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔
گورنر کے بقول روم میٹ پر الزام ہے کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن کروا رکھا تھا اور وہ "بائیں بازو" کے خیالات کی پرچارک تھی۔ اس پیش رفت نے ممکنہ طور پر قتل کے گرد جاری شدید تنازعہ کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
گورنر اسپینسر نے سی این این کے پروگرام "سٹیٹ آف یونین" میں ملزم ٹائلر رابنسن کے جنس تبدیل کرنے والی شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا: "ہاں، میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔"
گورنر کوکس نے تصدیق کی کہ ملزم کا ایک ٹرانسجیڈر سے رومانی تعلق تھا، جو جنس تبدیل کروا کر مرد سے عورت بنا۔انہوں نے تصدیق کی ہےکہ قاتل کی دوست "غیر معمولی حد تک" حکام سے تعاون کر رہی ہے اور اسے واقعہ پیش آنے کا علم نہیں تھا۔
کوکس نے توقع ظاہر کی کہ 22 سالہ رابنسن کے خلاف فرد جرم منگل کو عاید کی جائے گی۔
گورنر کوکس کی جانب سے گذشتہ ہفتے سیاسی ماحول کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کو عوام نے مثبت پذیرائی دی۔ اتوار کو وہ مختلف ٹی وی چینلز پر گئے اور این بی سی کے پروگرام ’فیس دی پریس‘ میں بتایا کہ تفتیش کاروں کے مطابق رابنسن بائیں بازو کے نظریات کا پرچارک ہے۔
گورنر کوکس کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے، قاتل بائیں بازو کے نظریات کا پرچارک تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تفتیش کاروں نے رابنسن کے بارے میں یہ معلومات "اس کے قریبی افراد، خاندان اور دوستوں سے" حاصل کی ہیں۔
کئی امریکی میڈیا ذرائع نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ رابنسن کا تعلق ایک ٹرانسجینڈر کے ساتھ تھا، جس نے انتہا پسند دائیں بازو کے سرگرم کارکنان میں اشتعال پیدا کیا، کیونکہ ان کے لیے جنس کی شناخت کا مسئلہ حالیہ سالوں میں اہم رہا ہے۔
ٹرمپ کی قریبی قدامت پسند انفلوئنسر لاورا لومر نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا کہ تڑانسجنیڈر تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جائے، جبکہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی اور بائیں بازو کے نظریات کی مخالفت پر زور دیا۔
ہفتہ کو انہوں نے لندن میں دائیں بازو کے سرگرم کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ "بائیں بازو قاتلوں کی جماعت ہے۔"
تاہم، کوکس نے تمام سیاسی دھڑوں سے مہذب مکالمے کی اپیل دہراتے ہوئے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کے الگورتھمز کا موازنہ فنٹانائل نامی قاتل نشہ آور گولیوں سے کیا۔
یاد رہے کہ قدامت پسند سیاسی تنظیم ’یو ایس ٹرننگ پوائنٹ‘ کے بانی چارلی کرک بدھ کو یوٹا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران سنائپر کی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔ وہ ٹرانسجنڈر کے حامیوں کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے۔
تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ‘ نے اعلان کیا ہے کہ 21 ستمبر کو ایری زونا کے علاقے فینکس کے ایک فٹبال سٹیڈیم میں چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقد ہو گا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت بھی متوقع ہے۔