براہ راست نشریات ، ایک شخص نے والدین کو قتل کرکے گھر کے پیچھے دفن کرنے کا اعتراف کر لیا
جرم 8 سال قبل شمالی نیویارک ریاست میں پیش آیا تھا، سٹوڈیو سے نکلتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
ایک شخص نے ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اپنے والدین کو قتل کرنے اور انہیں 8 سال قبل شمالی نیویارک ریاست میں ان کے گھر کے پچھواڑے میں دفن کرنے کا اعتراف کرلیا اور سٹوڈیو سے باہر نکلتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 53 سال کے لورینز کراس نے کیمرے کے سامنے اعترافِ جرم اس وقت کیا جب ایک دن قبل پولیس نے البانی میں گھر سے دو لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ تفتیش اس بات پر مبنی تھی کہ لورینز کراس کے والدین فرانز اور تیریشیا کئی سالوں سے نظر نہ آنے اور ان کے بارے میں کوئی خبر نہ ہونے کے باوجود بھی سوشل سکیورٹی کی ادائیگیاں وصول کر رہے تھے۔
رحمدلانہ قتل کے دو جرائم
لورینز کراس نے مقامی خبروں کے چینل ” سی بی ایس 6 “ سے رابطہ کیا اور آدھے گھنٹے کا انٹرویو دیا، جس میں اس نے اس عمل کو رحمدلانہ قتل کے دو جرائم قرار دیا اور کہا کہ اس کے والدین کمزور ہو چکے تھے اور اس نے بوڑھے والدین پر رحم کیا۔ نیوز اینکر گریگ فلائیڈ نے کراس سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کہ یہ ان کے لیے ہے اور وہ آپ کے ہاتھوں مر رہے ہیں؟ کراس نے جواب دیاکہ ہاںاور یہ بہت جلد ہو گیا تھا۔ اس نے آخر میں کہا کہ میں نے اپنے والدین کے لیے اپنا فرض پورا کر دیا۔ ان کی تکلیف کا میرا اندیشہ بہت زیادہ تھا۔