متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرلائن کا ایک طیارہ لندن کی فضاؤں میں خرابی کا شکار ہو کر 90 منٹ تک لندن پر چکر لگاتا رہا۔ مسافروں میں شدید پریشانی پھیل گئی۔ تاہم بعد ازاں ہیتھرو ایئرپورٹ کے رن وے پر خیریت سے اتار لیا گیا۔
امارات ایئرلائن کا طیارہ جسے لندن سے دبئی کی پرواز بھرنے کے لیے 52 منٹ کی تاخیر کا سامنا رہا تھا ٹیک آف کرنے کے فوری بعد اس میں خراںی پیدا ہوگئی۔ جو خوابی کے باوجود 90 منٹ تک ہیتھرو ایئرپورٹ اور لندن کے اردگرد چکر لگاتا رہا۔ بعدازاں ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
برطانوی روزنامے 'ڈیلی میل' کی رپورٹ کے مطابق امارات ایئرلائن کے طیارے کی پرواز کے فوری بعد عملے نے اس کے لینڈنگ گیئر اور دروازے میں خرابی کی اطلاع دی۔
معلوم ہوا کہ طیارہ لینڈنگ کے لیے ضروری وزن سے زیادہ وزن کے ساتھ تھا۔ اس لیے محفوظ لینڈنگ کے لیے وزن کم کرنے کی خاطر 90 منٹ تک طیارے کو لندن کی فضاؤں میں پرواز کرنا پڑی تاکہ اس میں موجود ایندھن کا وزن کم کر کے خرابی کا ازالہ کیا جا سکے۔
امارات کے اس طیارے نے لندن کے جنوب مشرقی حصے میں تقریباً 10 ہزار فٹ کی بلندی پر چکر لگائے۔
'ڈیلی میل' کے مطابق فضا میں چکر لگا کر ایندھن کے وزن میں کمی کی گئی اور بعدازاں طیارے کو پرواز کے لیے کلیئر کیا گیا۔ تاہم دبئی روانہ ہونے سے پہلے طیارے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنا پڑا اور دبئی کے لیے ایک مرتبہ پھر ٹیک آف کرنا پڑا۔