فرانس ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کا توڑ کرنے کے لیے ڈیوائسز تہران پہنچانے پر غور کر رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیرٹ نے کہا ہے کہ فرانس ایران میں انثرنیٹ کی بندش کا توڑ کرنے کے لیے سیٹلائٹ سے جڑی ڈیوائسز ایران میں منتقل کرنے کی کوشش میں ہے۔
وزیر خارجہ فرانس نے اس امر کا انکشاف پارلیمنٹ میں ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

ارکان کی طرف سے بھی اس امر کا سخت نوٹس لیا گیا کہ ایران نے مظاہرین سے انٹرنیٹ کی سہولت چھین لی ہے۔ ارکان نے فرانس کی حکومت کو اس سلسلے میں متبادل مواصلاتی سہولیات تہران منتقل کرنے کے لیے متوجہ کیا۔

وزیر خاجہ نے جوابا بتایا فرانسیسی حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے تاکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔ جو ایرانی رجیم نے کر رکھا ہے۔

جین نوئل بیروٹ نے کہا ہم اس سلسلے میں ممکنہ آپشنز کو دیکھ رہے ہیں۔ ان آپشنز میں وہ آپشن بھی شامل ہے جس کی یہاں تجویز کی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کے لیے اشارتا یورپی ٹیل سیٹ کا ذکر کیا کہ اس سے جڑی ڈیوائسز کو ایران پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ افغانستان کے بگرام ایئربیس پر ایسی تیس ہزار ڈیوائسز ایک بے نامی طیارے سے پہنچی ہیں ۔ مگر زمینی راستے سے ایران مںتقل کرتے ہوئے یہ پکڑی گئی تھیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کس ملک نے یہ ڈیوائسز بھیجی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں