سری لنکا : ایرانی بحریہ کے دوسرے جہاز کا عملہ بھی بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سری لنکا نے ایرانی بحریہ کے ایک اور جہاز پر سوار 208 اہلکاروں کو بھی ریسکیو کر لیا ہے۔ ایران کا یہ دوسرا جہاز ہے جسے بحر ہند میں امریکہ کی طرف سے تارپیڈو کر کے تباہ کیا گیا ہے۔

صدر انورا کمارا نے اس سلسلے میں جمعرات کے روز کہا ہے جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ خیال رہے امریکی سب میرین نے ایران کے اس دوسرے فریگیٹ کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں ڈبو دیا تھا۔

یہ جہاز بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے پچھلے کئی روز سے بھارت میں تھے۔ تاہم بھارت اور اس کی بحریہ نے ان دنوں ایرانی جہازوں کو بچانے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم مودی ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جنگ سے محض ایک روز قبل اسرائیل کے غیر معمولی دورے سے واپس آئے تھے۔

سری لنکا کے صدر نے ایران کی دوسری فریگیٹ کے ریسکیو کیے گئے عملے کے ارکان کے بارے میں کہا سری لنکن بحریہ عملے کے ان ارکان کو شمال مشرقی بندرگاہ ٹرین کومیلی منتقل کر دے گی تاکہ ان کا کسی بھی خطرے سے تحفظ کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں