امریکہ کی خلائی ایجنسی "ناسا" نے اپنے تاریخی خلائی پروگرام کے تحت ’آرٹیمس ٹو‘ راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے جو انسانوں کو تقریباً 50 سال بعد دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا اہم مشن ہے۔
یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے روانہ ہوا، جہاں سے اس نے اپنے طویل اور اہم سفر کا آغاز کیا۔ اس مشن میں چار خلا باز شامل ہیں جو تقریباً 10 دن کے دوران 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر طے کریں گے۔
Liftoff.
— NASA (@NASA) April 1, 2026
The Artemis II mission launched from @NASAKennedy at 6:35pm ET (2235 UTC), propelling four astronauts on a journey around the Moon.
Artemis II will pave the way for future Moon landings, as well as the next giant leap — astronauts on Mars. pic.twitter.com/ENQA4RTqAc
رپورٹس کے مطابق خلا باز چاند کے گرد چکر لگائیں گے لیکن اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں ہے۔ اس کے بعد عملہ بحفاظت زمین پر واپس آئے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ مشن مستقبل میں چاند پر انسانی لینڈنگ اور مزید خلائی تحقیقات کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اپالو مشنز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب بھیجا جا رہا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ آرٹیمس پروگرام کا مقصد چاند پر مستقل انسانی موجودگی قائم کرنا اور مستقبل میں مریخ سمیت دیگر سیاروں کے مشنز کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔