ایران نے دانستہ طور پر کویت ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا : امریکی فوج

واشنگٹن نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ ایک امریکی انٹرسیپٹر میزائل کے باعث ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی فوج کے کے اعلان کے مطابق ایران کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان ایک امریکی انٹرسیپٹر میزائل کی وجہ سے پہنچا۔ بدھ کے روز جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے ایک "جان بوجھ کر، سوچے سمجھے اور بلا جواز حملے" میں شہری ہوائی اڈے کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے کہا تھا کہ اس نے کویت ایئرپورٹ پر حملہ نہیں کیا۔ مزید کہا گیا کہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل بلڈنگ کو پہنچنے والا نقصان "امریکی پیٹریاٹ سسٹمز کی غلطی کا نتیجہ ہے جو ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے"۔

کویت پر ہونے والے ایرانی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 63 زخمی ہوئے جب کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ امریکی اور بحرینی فضائی دفاعی نظام نے بحرین پر اسی طرح کے حملوں کا مقابلہ کیا۔

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کے روز کویت اور بحرین پر حملے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں علی السالم ایئر بیس، جہاں ان کے مطابق امریکی فوجی موجود ہیں اور بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں ایک جہاز اور جزیرہ قشم پر امریکی حملے کے جواب میں کیا گیا۔

کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والے 30 ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا "اس ایرانی جارحیت کے نتیجے میں شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے جو مختصر وقت کے لیے بند رہا۔ اس کے نتیجے میں ایک بھارتی نژاد رہائشی ہلاک ہو گیا"۔

کویتی وزارت صحت نے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 63 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے، جن میں مسافر اور ملازمین شامل ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے "بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ہونے والے مسلسل ایرانی حملوں" کی مذمت کی اور سفارتی مشنز کو پہنچنے والے نقصانات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کویت میں ایرانی سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور حامد حمید یعقوبی فر کو طلب کیا اور انہیں ایران کی جاری جارحیت کے حوالے سے با ضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ مراسلے میں "سفارت خانے کے عملے کی تعداد میں کمی" کا فیصلہ اور ان کے سفارتی مشن کے دو ارکان کو "نا پسندیدہ شخصیت" قرار دیتے ہوئے انہیں 24 گھنٹے کے اندر کویت چھوڑنے کا مطالبہ شامل تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں