یورپی یونین : کاجا کلاس کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ، بڑھی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بڑھی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا عباس عراقچی کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کو سفارت کاری کے ساتھ ہی طے کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا میری ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بات ہوئی اور ایران کی خلیجی ملکوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر بات ہوئی۔ نیز امریکہ ایران مذاکرات بھی زیر بحث آئے۔

کاجا کلاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے کہ ان کا کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے ساتھ رابطہ ہے۔ جس میں کویت اور دیگر خلیجی ملکوں پر پھر سے شروع کیے گئے ایرانی حملے پیش نظر ہیں۔ ان حملوں میں انفراسٹرکچر پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ایک بار پھر ایک مکمل جنگ کا شروع ہونا انتہائی خوفناک قیمت چکانے کے مترادف ہوگا۔ اس لیے فریقین سفارتی راستے کھلے رہنے دیں اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں