قطری شہزادہ دنیا کی مہنگی ترین کار کے مالک بن گئے

عرب لائیکن ہائپر اسپورٹس کی قیمت 3.5 ملین ڈالر ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے صاحبزادے الشیخ جوعان بن حمد دنیا کی مہنگی ترین 'لائیکن ہائپر سپورٹس' کار خریدنے والے پہلے صارف بن گئے ہیں۔


ترک خبر رساں ادارے 'اناطولیہ' کے مطابق مذکورہ کار لبنانی کمپنی "ڈبلیو موٹرز" کی تیارکردہ پہلی پرتعیش عرب کار ہے جسے بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ کار کی ہیڈ لائٹس میں ہیرے جڑے گئے ہیں۔ کار کی نشتوں کی سونے کی تاروں سے سلائی کی گئی ہے۔ اس لگژری کار کی قیمت ساڑھے تین ملین امریکی ڈالر ہے۔


اس گاڑی کو قطر میں گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر پہلی مرتبہ پیش کیا گیا۔ قطری شہزادے کی ملکیتی یہ گاڑی امسال اس طرز کی دنیا بھر میں تیار ہونے والے سات گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دینا کی مہنگی ترین گاڑی شمار ہوتی ہے۔ اس سے پہلے بوگاتی فیرون برانڈ کار ڈیڑھ ملین آسٹریلوی پاؤنڈز مالیت کے ساتھ دنیا کی مہنگی ترین گاڑی سمجھتی جاتی تھی۔


عرب دنیا کی اس منفرد کار کا انجن سات سو پچاس ہارس پاور ہے، جس کے مدد سے گاڑی تین سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔ یہ گاڑی اسٹارٹ کے بعد صرف 2.7 سیکنڈ میں ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ حاصل کر لیتی ہے۔


یاد رہے قطری وزیر خارجہ اور وزیر اعظم حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے گزشتہ روز قطری میں کاروں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش قطر کے دارلحکومت دوحہ کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نمائش میں 35 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش کے ذریعے کاروں کے شوقین صارفین اور اس صنعت سے وابستہ افراد کو کار سازی کی صنعت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی کا موقع ملے گا۔ نمائش میں امسال 26 نئی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں


نمائش دو فروری تک جاری رہے گی۔ یاد رہے گزشتہ برس کاروں کی بین الاقوامی نمائش کو ایک لاکھ بیس ہزار افراد نے دیکھا تھا۔ سن 2013ء کی نمائش کو اس سے کہیں زیادہ بڑی تعداد کے وزٹ کرنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں