عراق بم دھماکے فوجی آپریشن کا جواب ہیں، القاعدہ گروپ
عراق میں بم حملے کرنے والے اسلام دشمن ہیں:امریکی وزارت خارجہ
بغداد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں
القاعدہ گروپ "اسلامی مملکت عراق اور مشرقی بحیرہ رومی علاقے" نے عراق میں عید کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ان دھماکوں میں 74 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
گروپ کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کئے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد اور جنوبی ریاستوں میں کارروائی کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری آپریشنز کے جواب دینا ہے۔
یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں القاعدہ نے بغداد کے قریب موجود جیلوں پر حملہ کرکے وہاں سے اپنی تحریک کے رہنمائوں سمیت سینکڑوں قیدی رہا کروا لئے تھے۔
دریں اثناء امریکی وزارت خارجہ نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں ایسی کارروائیوں کو بزدلانہ اور اسلام دشمن قرار دیا ہے۔
-
القاعدہ حامی گروپ کی جیلوں پر حملوں کی دھمکی
ساتھیوں کی جان بچانا اپنے اوپر قرض سمجھتے ہیں:ناصر الوہائیشی
مشرق وسطی -
عراق میں دہشت گردی کرنے والے ’اسلام کے دشمن‘ ہیں: امریکا
سنی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاٶن کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ
بين الاقوامى -
بغداد میں پے درپے کار بم دھماکے،60 افراد جاں بحق
عراقی دارالحکومت کے ریستورانوں اور بازاروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا
مشرق وسطی