لیبیا: بن غازی میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا قتل
خاندان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں آرمی انٹیلی جنس کے سربراہ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔
ایک سکیورٹی عہدے دار کے مطابق بن غازی میں فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ کرنل فتح اللہ الجزیری مشرقی قصبے درنۃ میں اپنے خاندان میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ مارے گئے ہیں۔
مقتول کرنل کو حال ہی میں شورش زدہ شہر میں فوجی انٹیلی جنس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی گولیوں سے چھلنی لاش درنۃ اسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا کا مشرقی علاقہ 2011ء میں سابق مطلق العنان صدر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لاقانونیت کا شکار ہے۔ مسلح جنگجو لیبیا کی سکیورٹی فورسز، غیرملکیوں، ججوں، سیاسی کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب تک ان کے حملوں میں تین سو سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
-
لیبیا: بن غازی میں ایک اور فوجی افسر ہلاک، بیٹا زخمی
شہریوں کا مسلح ملیشیا کیخلاف احتجاج، فوج کی تعیناتی کا مطالبہ
مشرق وسطی -
بن غازی: انصار الشرعیہ اور لیبیا کی فوج کی جھڑپیں
متعدد افراد زخمی، دونوں طرف سے قوت جمع کرنے کی کوشش
مشرق وسطی -
لیبیا:ملٹری پولیس کے سربراہ بن غازی میں قتل
نامعلوم مسلح افراد کی کرنل احمد مصطفیٰ البرغاثی پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ
بين الاقوامى -
لیبیا: کار بم دھماکہ، اہم سرکاری عمارات تباہ
دھماکہ مشرقی شہر بن غازی میں ہوا، وزارت خارجہ کو نقصان
مشرق وسطی