ناکہ بندی کے شکار غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
متعدد افراد زخمی، طیاروں نےغزہ کے وسط میں اہداف کو نشانہ بنایا
اسرائیلی جنگی طیاروں نے برسوں سے ناکہ بندی کی زد میں آئی غزہ کی پٹی پر ایک مرتبہ پھر بمباری کی ہے۔ اہل غزہ کو سبق سکھانے کیلیے اسرائیلی طیارے اس سے پہلے بھی کئی بار بمباری کر چکے ہیں، تاہم اس مرتبہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، البتہ کئی فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی '' مان '' کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں حماس کے ایک تربیتی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں نے غزہ سے اسرائیلی تھکانوں پر فائر کیے گئے دو راکٹوں کے جواب میں کارروائی کی ہے۔
اسرئیلی ترجمان کے مطابق جمعرات کی رات کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں ہتھیار بنانے کیلے مختص جگہ اور ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو ہدف رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب غزہ سے فائر کیے گئے دو راکٹوں کی وجہ سے اسراِئیل کا کسی قسم کا نقصان ہونے کی تصدیق یا دعوی نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس ہفتے کے شروع میں غزہ سے قریب سرحدی علاقے میں موجود ایک اسرائیلی فوجی کو سنائیپر سے ہٹ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔
-
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی جگہوں پر بمباری،دو فلسطینی شہید
غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پرنامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی کی ہلاکت
مشرق وسطی -
قطر کا امدادی تیل، غزہ میں بجلی بحال ہونیکی امید
قطر طوفان متاثرین کیلیے پانچ ملین ڈالر بھی دے گا: اسماعیل ہنیہ
مشرق وسطی -
اسرائیل کا غزہ کے شمالی علاقے میں فضائی حملہ
غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب دو راکٹ فائر کیے جانے کا ردعمل
مشرق وسطی -
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی
اسرائیلی ٹینکوں کی بیت حانون میں گولہ باری
مشرق وسطی