.

مصری فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ

فنی خرابی کے نتیجے میں لڑاکا جیٹ کو حادثہ، پائیلٹ اسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری فضائیہ کا ایک لڑاکا جیٹ نیل ڈیلٹا میں واقع گورنری الدقھلیہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔مصری فوج کے ایک بیان کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فوج کے ترجمان کرنل احمد محمد علی نے بیان میں کہا ہے کہ جیٹ جنگی طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے نتیجے میں پیش آیا ہے،اس کے پائیلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

اس سے پہلے اکتوبر میں مصری فضائیہ کا سوویت روس ساختہ مِگ 21جنگی طیارہ تاریخی جنوبی شہر الاقصر میں گرکر تباہ ہو گیا تھا۔اس حادثے میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔