لبنان: نقاب پوشوں کی فائرنگ، فوجی افسر ہلاک

دو ہفتوں میں 28 افراد فرقہ وارانہ کشیدگی کی نذر ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے دوسرے بڑے شہر طرابلس میں ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ ہلاکت فرقہ پرست گروہوں کے درمیان جمعرات کے روز ہونے والے تصادم کے دوران ہوئی ہے۔ ایک افسر اس دوران بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ایک فوجی افسر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فادی الجبیلی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا ہے۔

طرابلس میں سنی مسلمانوں اور علوی شیعوں کے درمیان جاری تصادم میں دو ہفتوں کے درمیان 28 افراد ہلاک چکے ہیں۔ اس کشیدگی نے طویل عرصے سے جاری شیعہ سنی تصادم کو اور زیادہ سنگین بنا دیا ہے۔

واضح رہے خانہ جنگی کے شکار شام کا ہمسایہ لبنان اپنے ہاں فرقہ وارانہ تقسیم میں الجھا ہوا ہے۔ ایک روز قبل بدھ کے روز ساحلی شہر میں ایک 11 سالہ بچے سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں