مخلوط فلسطینی حکومت، اعلان سے پہلے غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوجی ترجمان نے راکٹ حملے کی وجہ بتا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوجی طیاروں نے پیر کی صبح غزہ کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے یہ بمباری مخلوط فلسطینی حکومت کی تشکیل سے محض چند گھنٹے قبل کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اس فضائی حملے کی وجہ غزہ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کی زمین سے بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس فضائی کارروائی کی مزید تفصیلات نہیں جاری کی ہیں۔

واضح رہے اپریل کے اواخر میں فتح اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت آج رامی حمداللہ کی زیر قیادت 17 رکنی مخلوط حکومت کے قائم ہونے کا امکان ہے۔ اس 17 رکنی کابینہ میں سے 5 کا غزہ سے تعلق ہے۔

اس سلسلے میں اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے وزراء کو نہ صرف مغربی کنارے میں تقریب حلف برداری میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی برادری کو انتباہ کیا ہے کہ مخلوط فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے میں عجلت سے کام نہ لے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں