.

سعودی عرب، عراق میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور عراقی قیادت کے درمیان معاہدے کی روشنی میں ریاض، بغداد میں اپنا سفارتخانہ دورباہ کھولنے پر تیار ہو گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض، دارلحکومت بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کے ساتھ اریبیل میں قونصل آفس کا کام بھی دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس مقصد کے لئے سعودی وزارت خارجہ کی ایک فنی کمیٹی اسی ہفتے عراق روانہ ہو گی جہاں وہ عراقی وزارت خارجہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کرتے ہوئے دونوں جگہوں پر سعودی سفارتی مشنز کے لئے مناسب جگہ اور عمارتوں کا تعین کریں گے۔

اس کے بعد سفارتی عملے کی تعنیاتی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول کے مطابق بحال کیا جا سکے۔