یمن میں کار بم دھماکا، 33 افراد ہلاک
دارالحکومت صنعاء کے وسط میں پولیس کالج کے کیڈٹس پر حملہ
یمن کے دارالحکومت صنعا کے وسط میں واقع پولیس کالج کے باہر تباہ کن کار بم دھماکے میں تینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے بدھ کی صبح اپنی بارود سے بھری گاڑی پولیس کالج کے سامنے کیڈٹس کے درمیان دھماکے سے اڑا دی ہے۔اس نے پولیس کالج کے زیر تربیت رنگروٹس ہی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔وہ اس کے وقت اپنے ناموں کے اندراج کے لیے کالج کے باہر جمع تھے۔
دھماکے کے بعد کالج کے سامنے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء شاہراہ پر دور دور تک بکھرے پڑے تھے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں دور دور تک سنی گئی ہے۔صنعا پولیس کے سربراہ عبدالرزاق المعید نے واقعے میں تینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ماضی میں یمن میں القاعدہ کی شاخ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ پر اس طرح کے حملوں کا الزام عاید کیا جاتا رہا ہے اور یہ تنظیم بھی اس طرح کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں امن و امان کی صورت حال دوہزار گیارہ سے مخدوش ہے۔اس ملک میں القاعدہ کی شاخ کے علاوہ حوثی شیعہ باغی بھی سرگرم ہے اور انھوں نے ستمبر سے صنعا اور ملک کے شمالی علاقوں میں اپنا کنٹرول قائم کررکھا ہے۔اس کے بعد سے خودکش بم حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مغربی اور خلیجی ممالک خوفزدہ ہیں کہ القاعدہ کی ان کارروائیوں کا دائرہ پھیل کر یمن سے باہر بھی جا سکتا ہے۔
سال رواں کے پہلے روز یکم جنوری کو بھی ایسے ہی ایک خود کش دھماکے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ خود کش دھماکا کلچرل سنٹر میں ہوا تھا۔
-
یمن: حوثی علاقے میں بم دھماکہ، ایک عمارت نشانہ بنی
حوثیوں کو نشانہ بنانے کے لیے القاعدہ کی پے درپے کارروائیاں
مشرق وسطی -
یمن: بم دھماکے میں صحافی سمیت 6 افراد ہلاک
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے کنٹرول والے شہر ذمار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ کے حملے میں 15 حوثی جنگجو ہلاک
یمن کے وسطی علاقے رداع میں اہل تشیع مسلک کے شدت پسند حوثی گروپ کے دو مراکز پر ...
مشرق وسطی -
یمن: خودکش بم دھماکے میں 33 حوثی ہلاک
یمن کے وسطی شہر ایب میں ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ جنگجوئوں کے حملے میں 20 حوثی ہلاک
یمن میں سرگرم شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ذیلی گروپ انصار الشریعہ کے جنگجوئوں نے ...
بين الاقوامى -
یمن متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک
یمن کے وسطی شہر رداع میں خٰبزہ اور المناسخ کے مقامات پر القاعدہ کے حمایت یافتہ ...
بين الاقوامى