دنیا عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی :السیسی
مصری صدر کا شاہ عبداللہ کو ان کی خدمات پر خراجِ عقیدت
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ان کی شاندار خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت ایک ہمدرد ،دیانت دار اور عظیم آدمی سے محروم ہوگئی ہے۔
انھوں نے ہفتے کی رات ایک نشری تقریر میں کہا کہ ''عربوں اور مسلمانوں کے علاوہ پوری دنیا ایک دانش مند شخصیت کھو بیٹھی ہے،انھوں نے ہمیشہ باوقار مؤقف اختیار کیا''۔مصری صدر نے سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں سعودی مملکت مستقبل کی جانب ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔
مصری صدر اپنے وزراء اور تاریخی دانش گاہ الازہرکے علماء پر مشتمل وفد کے ہمراہ شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ہفتے کے روز الریاض گئے تھے۔انھوں نے نئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز اور ولی عہد دوم محمد بن نایف سے ملاقات کی اور ان سے مصر کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔وہ سعودی دورے کے بعد واپس قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
-
شاہ عبداللہ مرحوم کوعالمی رہنماؤں کا خراجِ عقیدت
وہ ایک راست باز، دردمند، امن دوست اور صاحب بصیرت قائد تھے
بين الاقوامى -
عالمی رہنماؤں کی شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت
پرسہ کے لیے آئے عالمی رہ نمائوں کی نئے سعودی فرمانروا سے ملاقاتیں
مشرق وسطی -
مرحوم شاہ عبداللہ کی سادہ طریقے سے تدفین
سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو دارالحکومت الریاض کے العود ...
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کا انتقال، پاکستان میں سوگ کا اعلان
وزیراعظم جنازے میں شرکت کے لیے ریاض روانہ
پاكستان -
انتقال سے قبل مرحوم شاہ عبداللہ کی آخری تصاویر
سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ بن العزیز کی زیر نظر تصاویر گذشتہ برس دسمبر میں ان ...
بين الاقوامى -
پاکستانی وزیر اعظم کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا
پاكستان