داعش نے مصری فوج کے 10 حامیوں کے سر قلم کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شدت پسند تنظیم دولت اسلامی"داعش" نے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں مصر کے جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کے حامی 10 عام شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں داعش نے الزام عاید کیا ہے کہ قتل کیے گئے عناصراسرائیلی خفیہ ادارے موساد اور مصری فوج کے لیے جاسوسی کررہے تھے۔ قتل کے بعد ان سب کی میتیں رفح کے علاقے میں ایک سڑک پر پھینک دیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے بعض داعشی جنگجوئوں کو مصری فوجیوں کو قاتلانہ حملوں میں‌ ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں مقتول شہریوں کے ان کے قتل سے قبل لیے گئے اعترافی بیانات بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں انہوں‌نے مصری فوج کے لیے جاسوسی کا اعتراف کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹیوٹر" پرپوسٹ کی گئی فوٹیج میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج کے ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی کارروائی رفح اور الشیخ زوید میں‌ مصری فوج کے ہاتھوں مساجد اور مکانات کی مسماری کا انتقام ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مصری فوج نے 12 جنوری کو بھی ایک ویڈٰو فوٹیج نشر کی تھی جس میں جزیرہ نما سینا کے چار شہریوں کو قتل کئے دکھایا گیا تھا۔ ان پر بھی مصری فوج کے ساتھ تعاون کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما سینا میں داعش کی مقرب انصار بیت المقدس نامی ایک تنظیم سرگرم ہے۔ مصر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد انصار بیت المقدس نے پرتشدد کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں