اردنی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری
اردن کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پانچ دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے۔
اردنی فضائیہ نے گذشتہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کے روز داعش کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر تباہ کن حملے کیے تھے۔اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نئے حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر داعش کے منتخب اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔
اردنی فضائیہ کے پائیلٹ معاذ الکساسبہ کے اندوہناک قتل کا بدلہ لینے کے لیے لڑاکا طیاروں نے اس سے پہلے تین روز میں چھپن فضائی حملے کیے تھے اور شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں ،لاجسٹکس مراکز اور اسلحے کے ڈپوؤں کو تباہ کردیا تھا۔
واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے معاذ الکساسبہ کے داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا اور انھوں نے اپنے فوجی کمانڈروں کو داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں مہم میں زیادہ کردار کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد سے اردن کی شاہی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔
فضائیہ کے سربراہ جنرل منصور الجبور نے گذشتہ اتوار کو ایک نیوزکانفرنس میں کہا تھا کہ امریکا کی قیادت میں گذشتہ سال ستمبر میں عراق اور شام میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے دولت اسلامی (داعش) اپنی 20 فی صد فوجی صلاحیتیں کھو بیٹھی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''ہم داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پُرعزم ہیں''۔ان کے بہ قول اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کے سات ہزار جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
یواے ای طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
لڑاکا طیارے فضائی مشن کے بعد بحفاظت اردن کے ہوائی اڈے پراُترگئے
مشرق وسطی -
اردن اسلام کے ہائی جیکروں سے نبرد آزما ہے: ملکہ رانیا
اردن کی ملکہ رانیا نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلام کو ہائی جیک کرنے والوں سے نبرد ...
بين الاقوامى -
اردن: داعش کے ناقد علامہ مقدسی جیل سے رہا
اردن میں حکام نے جیل میں قید القاعدہ کے سابق روحانی رہ نما اور داعش کے ناقد شیخ ...
بين الاقوامى -
اردن کا داعش مخالف جنگ میں زیادہ کردار ادا کرنے کا عزم
اردن نے اپنے پائیلٹ کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد کی عراق ...
مشرق وسطی -
اردن کی یرغمال پائیلٹ کی بازیابی کے لیے سرتوڑ کوشش
داعش کا اردن سے جیل میں قید عراقی خاتون کی رہائی کا مطالبہ برقرار
مشرق وسطی -
اردن پائیلٹ کے بدلے میں عراقی خاتون کی رہائی کو تیار
اردن کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش اپنے زیر حراست پائیلٹ معاذ الکساسبہ کو ...
مشرق وسطی