عراقی وزیراعظم کو اصلاحات کے لیے جمعرات تک کی مہلت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو نئی کابینہ کی تشکیل پیش کرنے کے لیے جمعرات کے روز تک کی مہلت دی ہے، نئی کابینہ تشکیل دینے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف برسرجنگ ہونا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے 6 ہفتوں سے زیادہ مدت قبل یہ کہا تھا کہ وہ وزراء کی کابینہ میں ترمیم کریں گے اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بجائے ٹکنوکریٹس کو لائیں گے۔

ادھر ذرائع نے "الحدث" نیوز چینل کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران صدری موومنٹ کے زیرانتظام الاحرار بلاک کے ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق صدری گروپ نے مخلتف بلاکوں کے سربراہوں کے بیان پر شدید اعتراض کیا اور اسے سیاسی کوٹے کو مضبوطی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

دوسری جانب شعیہ مذہبی شخصیت مقتدی الصدر کے گرین زون میں داخل ہونے کے حق میں بغداد اور ملک کے زیادہ تر جنوبی صوبوں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔

مقتدی الصدر نے اتوار کے روز شدید سیکورٹی میں گھرے حساس ترین علاقے گرین زون میں داخل ہوکر وہاں دھرنے کا آغاز کر کے وزیراعظم العبادی پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔ اس علاقے میں غیرملکی سفارت خانے اور اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ الصدر کے حامیوں نے ایک ہفتہ قبل ہی سے گرین زون کے بیرونی راستوں پر دھرنا شروع کردیا تھا۔

عراق میں دیگر سیاست دانوں کی جانب سے بھی العبادی کے اس منصوبے پر اعتراض کیا جارہا ہے جس کا مقصد سیاسی سرپرستی کے نیٹ ورک کو کمزور کرنا ہے۔ یہ سرپرستی ان سیاست دانوں کی دولت اور ان کے رسوخ کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں