شامی شہر حلب میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نامعلوم جہاز کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی: مانیٹرنگ گروپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے جنوبی مضافات میں اتوار کے روز ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انسانی حقوق کے ایک مانیٹرنگ گروپ کے مطابق جس علاقے میں متذکرہ طیارہ گر کر تباہ ہوا اس میں اپوزیشن کے جنگجو بشار الاسد کی فوج اور ایران نواز ملیشیاؤں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ لڑاکا طیارہ کسی فنی خرابی کے باعث گرا یا پھر اسے مسلح جنگجوؤں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل سے گرایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں