عراق میں شیعہ ملیشیاؤں کو ختم کیا جائے: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے زور دیا ہے کہ عراق میں مسلح ملیشیاؤں کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے جو اپنی کارروائیوں کے ذریعے فرقہ وارانہ تنازعات کا سبب بن رہی ہیں۔

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پیرس کے اختتام پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عرق میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاؤں کو ختم کیا جائے۔

الجبیر نے ایران کی پیروکار ان ملیشاؤں پر عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس موقف کو دُہرایا کہ ملک کے تمام گروپوں اور فرقوں پر مشتمل عراقی حکومت تشکیل دی جائے۔

عادل الجبیر نے ایران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف اپنے جارحانہ اور معاندانہ انداز کو روک لگائے۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں شورشیں پھیلا رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ایران اور حزب اللہ دونوں لبنان میں صدر کے انتخاب کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کا عدم استحکام کی صورت حال سے دوچار رہنا درحقیقت حزب اللہ کے مفاد میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں