یمن : القاعدہ تنظیم میں امریکی جاسوسوں کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں القاعدہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے دو ارکان کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک غیر ملکی ایجنسی نے یمنی قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد کو اَبین صوبے میں پکڑا گیا ، صوبے کو گزشتہ چند روز کے دوران امریکی بم باری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع نے واضح کیا یمن میں " قاعدہ الجہاد فی شبہ جزیرہ العرب" تنظیم نے جاسوسی کے الزام میں اپنے دو ارکان کو منگل کی شام اَبین صوبے کے علاقے موجان سے گرفتار کیا اور پھر انہیں اسی صوبے کے ضلعے مودیہ منتقل کر دیا۔

امریکا اَبین صوبے میں اس تنظیم کے ٹھکانوں کو شدید بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو واشنگٹن حکومت دنیا بھر میں القاعدہ تنظیم کی خطرناک ترین شاخ شمار کرتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں جنوبی صوبوں ابین اور شبوہ کے علاوہ وسطی صوبے البیضاء میں تنظیم کے ٹھکانوں پر کم از کم 40 حملے کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں