موصل: داعش نے عراقی پولیس کے کرنل سمیت نو افسر پکڑ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے جنگجوؤں نے لڑائی کے دوران پولیس کے ایک کرنل سمیت نو افسروں کو پکڑ لیا ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ سوموار کو علی الصباح موصل کے مغربی علاقے باب الجدید میں داعش کے خلاف لڑائی میں شریک افسروں سے اسلحہ ختم ہوگیا تھا اور داعش کے جنگجو انھیں پکڑ کر ساتھ لے گئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ انھیں کہاں لے جایا گیا ہے۔

عراق کی سکیورٹی فورسز موصل کے مشرقی حصے پر قبضے کے بعد اب داعش سے مغربی حصے کو آزاد کرانے کے لیے لڑرہی ہیں۔ تاہم دریائے دجلہ کے مغربی کنارے میں واقع یہ علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے عراقی فورسز سست روی سے آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ داعش کے جنگجو ان کی سخت مزاحمت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں