اسدی فوج کا جنوبی شام میں جمعرات تک یک طرفہ اعلانِ جنگ بندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی فوج نے جمعرات تک ملک کے جنوبی علاقوں میں یک طرفہ طور پر جنگی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک نشریے کے مطابق صوبہ القنیطرہ سمیت جنوبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں اتوار کی دوپہر (0900 جی ایم ٹی) سے روک دی گئی ہیں۔اس صوبے میں حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج کی جنرل کمان نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مصالحتی کوششوں کو تقویت پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی گئی ہے۔گذشتہ دو ہفتوں میں اس کی جانب سے یہ دوسری مرتبہ یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

شامی فوج نے 17 جون کو اسرائیل کی سرحد کے ساتھ واقع جنوبی شہر درعا میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔اب اس میں پورے جنوبی شام تک توسیع کردی گئی ہے۔اس میں اسرائیل کے ساتھ واقع جنوب مغربی صوبہ القنیطرہ اور جنوب مشرق میں واقع صوبہ السویدہ بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں